ڈپلومیسی

( ڈِپلومیسی )
{ ڈِپ + لو (و مجہول) + مے + سی }
( انگریزی )

تفصیلات


Diplomacy  ڈِپلومیسی

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩١٦ء میں "محرم نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جوڑ توڑ، زمانہ سازی، سیاست بازی، سیاسی حکمتِ عملی، ہتھکنڈے، چال۔
"آخر فرنگی نے اپنی ڈپلومیسی کا جال پھیلا اور عجب خاں کے پاس معتبر اور صاحبِ اثر لوگوں کا ایک جرگہ بھجوایا۔"      ( ١٩٨١ء، رزمیہ داستانیں (ترجمہ)، ٣٨٢ )