اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انعام، عطا، بخشش؛ عوض، بدلہ۔
"یہ کافی بڑا صلہ تھا میری ان محنتوں کا جن کا میری خلافِ معمول صحت پر اچھا اثر پڑا تھا۔"
( ١٩٨٥ء، حیاتِ جوہر، ٦٠ )
٢ - تحفہ، ہدیہ۔
"اس کے پاس ہدیے اور صلے روانہ کیے۔"
( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ١١٦:١ )
٣ - [ (قواعد) ] وہ جملہ جو موصول کے بعد اس کے جواب میں واقع ہو۔
"موصول صلہ مل کر پہلا مصرعہ مبتدا دوسرا مصرعہ خبر۔"
( ١٨٨٩ء، جامع القواعد، آزاد، ١٦٠ )
٤ - وہ حرفِ ربط جو کسی فعل کے ساتھ کوئی خاص مفہوم ادا کرنے کے لیے لایا جائے۔
"یا یہ کہ ضمیر موصول "د" کا استعمال ہو جو جیجلی کے علاقے میں ایک منطقی حرفِ ربط و صلہ کا کام دیتا ہے۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ١٠٧:٣ )
٥ - [ تجوید ] (ضمیر مفہوم کے بعد) و ساکن اور (ضمیر مکسور کے بعد) ی ساکن۔
"اگر ضمیر پر کسرہ ہے تو اوس کے بعد یائے ساکنہ ثابت ہو گی اور اس کو صلہ کہتے ہیں۔"
( ١٩٣٤ء، علمِ تجوید، ٢٩ )
٦ - رشتہ داری، تعلق، پیوند، باہم مل جانا۔ (پلیٹس)۔