ڈیوٹی

( ڈِیُوٹی )
{ ڈِیُو + ٹی }
( انگریزی )

تفصیلات


Duty  ڈِیُوٹی

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "دیوانجی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : ڈِیوٹِیاں [ڈِیو + ٹِیاں]
جمع استثنائی   : ڈِیوٹِیز [ڈِیو + ٹِیز]
جمع غیر ندائی   : ڈِیوٹِیوں [ڈِیو + ٹِیوں (و مجہول)]
١ - فرضِ منصبی، خدمت، کام، نوکری۔
"سب نے علیحدہ علیحدہ اپنی ڈیوٹیاں تقسیم کر لیں۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٣٥ )
٢ - چُنگی، محصول۔
"چھوٹی صنعتوں کے گروپ نے ١٠ فیصد ڈیوٹی ختم کرانے کے مطالبے کے سلسلے میں تعاون کرنے پر اخبارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، جولائی، ٢ )