اسم ظرف زماں
١ - مدت، زمانہ، دور۔
"کچھ عرصے بعد یہ کہانی "نیا دور" میں شائع ہوئی۔"
( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ٨ )
٢ - لمحہ، ساعت، منٹ۔
"چند عرصہ خوب پکاؤ۔"
( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٩:٢ )
٣ - تاخیر، درنگ، دیر، توقف۔
سینے میں دل تڑپتا ہے عرصہ نہ اب کرو یا آپ آؤ یا ہمیں بیٹا طلب کرو
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٦٦:٥ )
٤ - اثنا، وقفہ، دوران۔
"اسی عرصہ میں پانی کی ایک موج آئی اور اس نے حضرت نوحؑ کی نگاہوں سے کنعان کو اوجھل کر دیا۔"
( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٦ )
٥ - میدان۔
ہر جگہ جنگ ہر جگہ ہے نزاع عرصہ کار زار ہے دنیا
( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٤٣ )
٦ - وسعت مکانی، پھیلاؤ، کشادگی۔
ایک بھی حرف نہیں عرصہ گویائی میں آپ کی شان کے شایانِ رسولِ عربی
( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٦ )
٧ - [ تصوف ] جب کوئی جسم سادہ موسیقائی حرکت میں ہو تو وہ جس وقت میں اپنا ایک جھولاؤ مکمل کر لیتا ہے، اسے اس جسم کا عرصہ کہتے ہیں۔ (انگریزی Period) (مادے کے خواص، 87)
٨ - مسافت، فاصلہ، دوری نیز سفر۔
"ملک بیگانہ ہے اور عرصہ دور کا ہے۔"
( ١٨٨٤ء، قصص ہند، ١٣:٢ )
٩ - آنگن، انگنائی؛ صحن خانہ؛ بساطِ شطرنج۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)