عطیہ

( عَطِیَہ )
{ عَطِیَہ }
( عربی )

تفصیلات


عطا  عَطِیَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٨ء کو "مقلات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : عَطِیے [عَطِیے]
جمع   : عَطِیے [عَطِیے]
جمع غیر ندائی   : عَطِیوں [عَطِیوں (و مجہول)]
١ - عطا، بخشش، عطا کی ہوئی چیز، تحفہ۔
"آزادی انسان کی سماجی زندگی کا ایک عطیہ ہے، نہ کہ کوئی ایسا عطیہ فطرت ہے جسے وہ حیاتیاتی حیثیت سے وراثتاً پاتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، نقد حرف، ١٤٢ )
  • A gift;  a grant;  an assignment;  a stipend an allowance