عطا

( عَطا )
{ عَطا }
( عربی )

تفصیلات


عطا  عَطا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - بخشش، دہش، انعام، دین۔
 چشمۂ تاب و تواں، جنت آزاد گاں میرا وطن بھی تر لطف و کرم کی عطا      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٧ )
١ - عطا کرنا
دینا، بخشنا، مرحت کرنا۔"جس طرح تاریخ کے کرداروں میں سے قوم اپنے ہیرو تلاش کرتی ہے اس طرح ادب بھی قوم کو ہیرو عطا کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، قومی یکجہتی میں ادب کا کردار، ١٠٧ )
٢ - عطا ہونا
بخشا جانا، عنایت ہونا، مرحمت ہونا"حقیقت سیّد رسلۖ کی جو پاک زیادہ ہیں تمام پاکوں سے. اور جو کچھ ہستی ونیستی سے ہے آپۖ کو عطا ہوئی ہے۔"      ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٨٦ )
  • Giving;  a gift
  • present
  • offering;  bounty
  • favour
  • benefaction;  a grant;  an endowment