عشرت

( عِشْرَت )
{ عِش + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عشر  عِشْرَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عیش، نشاط، فرحت، آرام۔
 جلوہ در جلوہ سمن رازِ مسرت ہو گا تیری جنت کا ہر اک دن شب عشرت ہو گا    ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٦٩ )
٢ - خوشی، خرمی۔
 غلغلۂ انتخاب، صورتِ شورِ نشور راحتِ ہر مَرد سوخت، عشرتِ ہر زن گرفت    ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٥٦ )
٣ - حظِ نفسانی، ہم صحبتی، باہم مزے سے گزر جانا۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • خُوشی
  • مُسَرَّت
  • لُطف
  • social or familiar intercourse
  • pleasant and familiar conversation
  • society;  pleasure
  • enjoyment
  • mirth