دوران

( دَوران )
{ دَو (و لین) + ران }
( عربی )

تفصیلات


دور  دَوران

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خوشی، تقریب۔
 حاتم کی بخشش چھپ گیا ہے تیری بخشش کے رنگے گنجاں گھرے گھر بھر دیا ہے آج دوراں عید کا      ( ١٦١١ء، قلی قطب شاہ، کلیات، ٤:٣ )
٢ - مختصر مدت، عرصہ۔
"آخر کو دن بھر کی لڑائی کے بعد انہیں پیچھے ہٹنا پڑا مزاحمت کے دوران کئی شدید نقصان اٹھانے پڑے۔"      ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ١٧٨ )
٣ - مرحلہ، عمل
"فوٹون (Photons) ہر قسم کی تبدیلیوں کے دوران میں اپنی ذاتی حیثیت کو برقرار رکھتے ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٣٧٤ )
٤ - زمانہ، عہد، وقت۔
 طنابِ لمحۂ دوراں ہی طوق ٹہرے گی حروف بول اٹھیں گے، غلام لکھیں گے      ( ١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٢٣ )
٥ - گردش، دور، روانی، اندر آنا اور باہر نکلنا۔
"مکھیاں پروں کی مدد سے چھتے کے اندر کی ہوا کے دوران کو تیز کر دیتی ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، حیوانی کردار، ٤ )
٦ - [ نباتیات ]  بہنے کا عمل، رسنے کی کیفیت
"شاخ تراشی کا عمل موسم بہار شروع ہونے سے ایک ماہ یا دو ماہ پیشتر اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ عرقِ شجری کا سیلان یا دوران بالکل بند ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٦٠ )
٧ - [ طب ]  چکر، سرگرانی۔
"شاہزادۂ والا مرتبت کے سرِ اقدس میں دوران شروع ہوا۔"      ( ١٨٩٣ء، کوچکِ باختر، ٢٥ )
٨ - [ مالیات ]  زر، سکہ وغیرہ کی گردش۔
"گورنمنٹ کے اس قانون سے اہلِ تجارت میں روپیہ کا دوران کم ہوا۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٧٨ )
٩ - [ روحانیات ]  سلسلہ، تعلق، واسطہ۔
"مگر مقناطیسی رو مریضہ کے دماغ سے ہو کر کے عامل کے ساتھ ایک دوران پیدا کرتی ہے۔"      ( ١٩٢١ء، خونی شہزادہ، ١٤٧ )
١٠ - کسی چیز کا اپنے مدار پر گھومنا، سیاروں کی حرکتِ مداری۔
 فلک پر ستارے بھی ہوں جلوہ گر وہاں بھی ہو دوران شمس و قمر      ( ١٩١١ء، کلیاتِ اسمٰعیل، ٥ )
١١ - [ سائنس ]  جسم میں خون کی گردش۔
"بخار آور امراض میں سم کا بڑھاؤ بند ہو جاتا ہے اور دوران کی بیقاعدگی سے سم میں کنارے بن جاتے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، دستورالعمل نعل ہندی اسپاں، ٣٠ )
١٢ - شراب کے جام کی گردش۔
 لبالب پیالے دما دم سو جام پیالے سو دوراں دوراں والسلام      ( ١٥٦٤ء، دیوان حسن شوقی، ١٣٢ )
١٣ - آبشار سے پانی کا بہاؤ یا فوارے سے پانی نکالنے کا عمل۔
"پانی کا قدرتی دوران جو شارہ میں پانی گرم ہو کر ہلکا ہو جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔"      ( ١٩١٧ء، رسالہ تعمیر عمارت(ترجمہ)، ١٠٦ )
  • Going round
  • revolving
  • rolling round
  • whirling;  circulating (as of the blood);  a revolution;  a period
  • circle
  • cycle;  time
  • an age;  vicissitude;  fortune.