علامہ

( عَلّامَہ )
{ عَل + لا + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


علم  عَلّامَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٩١ء کو "قصہ فروز شاہ" میں قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نہایت عیار و چالاک عورت، بیباک اور شوخ چشم عورت۔
"ایک علامہ بڑی قطامہ، جہاں دیدہ، عمر رسیدہ۔"      ( ١٩٠١ء، راقم دہلوی، عقد ثریا، ١٦ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بہت جاننے والا، بڑا عالم، بہت دانا۔
"جن کو مصلح زبان یا علامہ بننے کا شوق یا دعویٰ تھا۔"      ( ١٩٧٢ء، صدرنگ (مقدمہ)، ١٠ )
٢ - [ طنزا ]  نہایت چالاک مرد، مکار آدمی۔ (نوراللغات)
  • a very learned man or woman;  a very knowing or artful woman.