اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بالوں کی لڑ، منجملہ گندھے ہوئے یا ایک دوسرے سے چپٹے ہوئے بالوں کی لڑی۔
"انگلستان کے مصوروں کانسٹیل اور لڑنر کے ہاں طلوع و غروب کی نیر نگیاں دیکھیے تو بادلوں کو دیکھ کر دھانی ڈوپٹے لٹ چھٹکائیں کی یاد آجاتی ہے۔"
( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٩٩ )
٢ - تاگوں یا ریشوں وغیرہ کی لڑی، رسی ڈوری، وغیرہ کی وہ ہر لڑی جس کو دوسری لڑی سے ملا کر رسی اور ڈوری بناتے ہیں۔
"کچی لٹ سن کی لے کر اوپر سے خوب لپیٹو۔"
( ١٩٢٥ء، محب المواشی، ٢٧ )
٣ - [ بنائی ] دری کے کناروں کی ستلی یعنی سوت کی موٹی رسی جو بطور کنی پاتانے کی بغلیوں میں لگائی جاتی ہے، بیوڑ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 103:2)
٤ - [ ملمع کاری ] وہ پھیلاؤ جو ورق کے پترے میں کٹائی سے پیدا ہوتا ہے۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 44:3)
٥ - الجھیڑا، مشکل۔ (ماخوذ: علمی اردو لغت، جامع اللغات)
٦ - لاٹ کا مخفف، دھنویں کا وہ سلسلہ جو دھاری کی صورت میں نکلے۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)۔