سورگ

( سَوَرْگ )
{ سَوَرْگ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصۂ بے نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - دیوتاؤں کے رہنے کی جگہ، عالم بالا، آسمان؛ جنت، بہشت۔
"تلوک چند محروم کو سورگ میں جگہ ملے۔"      ( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٧١ )
٢ - عقبٰی، دوسرا جہاں نیز عالمِ ارواح۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
  • بَہِشْت
  • فِرْودس
  • heaven
  • Indra's paradise
  • the residence of beatified mortals and of the inferior gods;  the sky;  (in Hindi poetry) a symbol for the number twenty-one (in allusion to the twenty-one heavens.