پوشیدگی

( پوشِیدَگی )
{ پو (و مجہول) + شی + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


پوشیدن  پوشِیدَگی

فارسی مصدر 'پوشیدن' سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے اور ١٧٩٩ء کو "تجلیات ستہ نوریہ (قلمی نسخہ)"میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اخفا؛ پردہ۔
"حجاب نور الانوار کا ہم سے بہ سبب کمال اس کے نور کے ہے. جیسے آفتاب کی پوشیدگی خفاش اور موشک کور سے۔"      ( ١٩٢٥ء حکمتہ الاشراق، ٣٢٧ )
٢ - [ مجازا ]  عدم، غیب۔
"ایک فرقہ وہ ہے کہ کہتے ہیں کہ چیزوں کا شروع یقیناً نہیں، صرف پوشیدگی سے ظہور میں آتے ہیں۔"      ( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان، ٥٩٧ )
  • concealment;  secrecy;  ambiguity
  • dubiousness