سوسائٹی

( سوسائِٹی )
{ سو (و مجہول) + سا + اِٹی }
( انگریزی )

تفصیلات


Society  سوسائِٹی

انگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
جمع   : سوسائِٹِیاں [سو (و مجہول) + اِٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : سوسائِٹِیوں [سو (و مجہول) + سا + اِٹِیوں (و مجہول)]
١ - انجمن، جماعت، مجلس، سبھا۔
"مشکل سے کوئی مشہور و معروف مولوی یا فاضلِ اسلام ایسا ہو گا جو الوانیہ سوسائٹی کا ممبر نہ ہو۔"      ( ١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، حیات طیبہ، ١٢٣ )
٢ - صحبت، سنگت، مجلس۔
 سوسائٹی نہیں ملتی کہ جس سے دل بہلے جو کوئی مونس و ہمدم ہے اب تو آہ فقط    ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٥:١ )
٣ - ایک خاص زاویۂ نظر یا نقطۂ نظر رکھنے والے مہذب لوگ۔
"یہ انگریزی سوسائٹی میں جانے آنے کے قابل نہیں۔"    ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٨١ )
٤ - معاشرہ، سماج۔
"ایسے منصوبے سوسائٹی کے بہبود سے تعلق رکھتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٢٨ )
  • Society