"سہیلیوں کے کہنے پر درویش کو راستے سے ہٹانے کے لیے دختر راجہ درویش سے کہتی ہے کہ اگر تو عاشق صادق ہے تو مانند حباب دریا میں ڈوب جا"
( ١٩٧٥ء، تاریخ اردو ادب، ٢، ٩٥٦:٢ )
٢ - دوشیزہ۔ (جامع اللغات)
٣ - ذیلی یا طفیلی چیز جو کسی دوسرے سے نکلتی یا پیدا ہوتی ہو جیسے زبان یا نسل وغیرہ۔
"دختر سیل یا دختر جاندار اپنے مورث سے ہم شبیہ ہوتا ہے"
( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٢٤٧ )