لنگی

( لُنْگی )
{ لُن (ن غنہ) + گی }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٣ء کو "دیوان دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لُنْگِیاں [لُن (ن غنہ) + گِیاں]
جمع غیر ندائی   : لُنْگِیوں [لُن + گِیوں (و مجہول)]
١ - وہ کپڑا جو کمر سے لے کر گھنٹوں یا پنڈلیوں تک باندھتے ہیں، تہہ بند۔
"کمخاب کی لنگی خاص تراش کو دی۔"      ( ١٩١١ء، قصۂ مہرا فروز، ٦٦ )
٢ - سر سے باندھنے کی دھاری دار یا رنگین پگڑی، سر پر باندھنے کا رنگین کپڑا، صافہ۔
"ساس داماد کو تحفے کے طور پر لنگی دیتی ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ١٠٥ )