دھوتی

( دھوتی )
{ دھو (و مجہول) + تی }
( سنسکرت )

تفصیلات


ادھو+وستر+....کا  دھوتی

سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء سے "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : دھوتِیاں [دھو (و مجہول) + تِیاں]
جمع غیر ندائی   : دھوتِیوں [دھو (و مجہول) + تِیوں (و مجہول)]
١ - چار پانچ گز لمبا کپڑا جو ہندو لوگ کمر سے نیچے تک، ٹانگوں کے بیچ سے نکال کر باندھتے ہیں بقیہ حصہ پیچھے گھرس لیتے ہیں۔ (تہبند کا متبادل)
"اس نے خاکی رنگ کی ایک غلیظ دھوتی باندھی ہوئی تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، سفرمینا، ٢٥٥ )
٢ - عورتوں کا تہہ بند، عورتوں کا ایک لباس۔
"لال سبز داغ لگی دھوتی میں وہ مٹکی مٹکی پھرتی۔"      ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٨ )
  • A cloth worn round the waist
  • passing between the legs and tucked in behind.