کلاں

( کَلاں )
{ کَلاں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جسامت میں بڑا، بھاری، وزنی۔
"کنارہ دریا پر ایک جہاز کلاں کھڑا ہوا تھا۔"      ( ١٨٨٠ء، ماسڑ رام چندر، ١٤٧ )
٢ - رتبے یا عُمر میں بڑا، بزرگ۔
"امور ملک میں بادشاہ کے لیے لازم ہے کہ وہ گدا نوازی اور درویش پروری کرے، انصاف کرتے وقت خوردو کلاں کو برابر جانے۔"      ( ١٩٨٩ء، صحیفہ، آزادی نمبر، جولائی، دسمبر، ٥٨ )
٣ - دراز، لمبا۔
"اگر طیار ہوگئے ہوں ان کو تراش کر پیوند کلاں پودے کی شاخ کو جدا کر دینی چاہیے۔"      ( ١٩٠٣ء، باغبان، ٩ )
٤ - وسیع، بسیط۔
 ظاہر ہو اگر دیکھے تو امکان کا صحیفہ سینہ میں ہر اک نقطہ کے ہیں چند کلاں شرح      ( ١٨٦٤ء، دیوان حافظ، ہندی، ٢٥ )
٥ - عظیم
"عشق نے اس کلاں صنعت گر کو کہ جس نے ظرف خلقت آدم کے تیئں اربعہ عناصر سے بنایا۔"      ( ١٨٠٤ء، گلزار چین۔ ٢٦ )
  • large
  • great
  • big;  elder