التوا

( اِلْتِوا )
{ اِل + تِوا }
( عربی )

تفصیلات


لوی  اِلْتِوا

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٤٥ء کو "مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کسی کام کو عارضی طور پر روک دینے کا عمل، ملتوی کرنا، کام میں دیر یا تاخیر کرنا۔
"ماسٹر پیار لال صاحب نے بھی میرے اور مولانا نذیر احمد کے لیے ضرور تحریک کی تھی مگر اس وقت معلوم نہیں کیوں التوا ہوا۔"      ( ١٩٠٤ء، مکتوبات حالی، ٢٦٠:٢ )
٢ - رسی کو طرح بل کھانا، دوہرا یا بل دار ہو جانا۔
"یہ طبقہ ورم اور پیوست اور التوا اور استرخا کا جاے وردو ہے۔"      ( ١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ٧٩ )
٣ - [ طب ]  ریڑھ کے مہروں کا دائیں یا بائیں طرف مڑ جانا۔ (مخزن الجواہر، 92)
  • hanging back
  • procrastinating
  • delaying
  • postponing
  • deferring