الٹ

( اُلَٹ )
{ اُلَٹ }
( ہندی )

تفصیلات


اُلٹَنْا  اُلَٹ

ہندی زبان سے ماخوذ 'الٹنا' مصدر کا حاصل مصدر 'الٹ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٤ء کو "دکھنی انوار سہیلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - الٹا، برعکس، معکوس، متضاد، ضد، برخلاف۔
"ہماری شکایت اس کے بالکل الٹ ہے۔"      ( ١٩٧٢ء، متاع لوح و قلم، ٤٨ )
٢ - توڑ۔ (فرہنگ آصفیہ، 212:1)
٣ - پیچھے، جہاں سے چلا تھا وہیں۔
"جو مسافر بجنور سے میرٹھ کو جاتے تھے راہ سے اُلٹ آئے۔"      ( ١٨٥٨ء، سرکشی ضلع بجنور، ١٣٦ )