اسلحہ

( اَسْلِحَہ )
{ اَس + لِحَہ }
( عربی )

تفصیلات


سلح  اَسْلِحَہ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ 'سِلاح' سے جمع ہے۔ اردو میں اکثر بطور واحد استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٢ء کو "طلسم شایاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد، جمع )
واحد   : سِلاح [سِلاح]
واحد غیر ندائی   : اَسْلِحے [اَس + لِحے]
جمع   : اَسْلِحے [اَس + لِحے]
جمع استثنائی   : اَسْلِحات [اَس + لِحات]
جمع غیر ندائی   : اَسْلِحوں [اَس + لِحوں (و مجہول)]
١ - جنگ کے ہتھیار (تلوار، بندوق) وغیرہ، وہ آلات جو سپاہی اپنے جسم پر سجاتا ہے، حملے اور دفاع کا ساز و سامان جو جنگ کے موقع پر استعمال ہوتا ہے۔
 اسلحہ سامنے آتے ہی ہوا جوش دغا پہنے دستانے تو دل اور بھی دو ہاتھ ہاتھ بڑھا      ( ١٩٤٢ء، خمسۂ متحیرہ، آرزو، ١٩:٥ )
  • Arms
  • weapons
  • implements of war;  armour