اولاد

( اَولاد )
{ اَو (و لین) + لاد }
( عربی )

تفصیلات


ولد  اَولاد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ولد' کی جمع 'اولاد' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اَولادیں [اَو (و لین) + لا + دیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اَولادوں [اَو (و لین) + لا + دوں (و مجہول)]
١ - بال بچے، بیٹا بیٹی؛ ذرّیات (واحد اور جمع دونوں کے لیے مستعمل)۔
"حضرت ابراہیم اور اسمعیل نے . مل کر دعا مانگی کہ ہماری اولاد میں ایک پیغمبر اس سرزمین میں مبعوث ہو۔"      ( ١٩٦٣٧ء، سیرۃ النبیۖ، ٧١٢:٣ )
٢ - ایک نسل اور ایک خاندان کے لوگ۔
"سادت اولاد رسولۖ ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٤٤٦:١ )
  • children
  • descendants
  • offspring
  • issue
  • progeny