خون

( خُون )
{ خُون }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  چار اخلاط میں سے وہ سرخ رنگ خلط جو حیوانات کے بدن میں دوران کرتا ہے۔ لہو۔
"خون کے سرخ خلئے بیضوی اور مرکزہ دار ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانات، ٢ (ضمیمہ): ٢٠ )
٢ - قتل، خونریری۔
"کسی کی جان بچانا ثواب عظیم ہے۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٦ دسمبر، ٩ )
٣ - خاندان کے سگے رشتے، ایک ہی دادا نانا کی اولاد۔
"آخر وہ میری خالہ کے بیٹے اور میرا اپنا خون ہیں۔"    ( ١٩٦٢ء، حکایات پنجاب، (ترجمہ)، ١٦٤:١ )
٤ - نسل، خاندان، قبیلہ، فرقہ۔
"ایک آدمی جس کے خون یا نسل میں حبشی خون یا نسل شامل ہے۔ ایک سیاہ بچے کا باپ ہو سکتا ہے۔"    ( ١٩٧١ء، جینیات، ٨١٨ )
٥ - الزام، جرم (قتل و ہلاکت کا)۔ گناہ۔
 تیرے ہر کوڑھ پر ڈالا ہے عمارت نے نقاب خونِ ٹیپو سے رہے گی تری مٹی شاداب      ( ١٩٤٩ء، نبض دوراں، ١٢٨ )
  • رَت
  • بَلڈ
  • نَسْل
  • ذُرّیت
١ - خون اتر آنا
غصہ ہونا، جھنجلاہٹ پیدا ہونا۔"خون تھوکتے تھوکتے۔۔۔آنکھوں میں بھی خون اتر آیا تھا۔"      ( ١٩٨١ء، ملامتوں کے درمیان، ٢١٠ )
٢ - خون بَہانا
خون ریزی کرنا، قتل کرنا۔ دو ٹکڑے دل کے ہو گئے افسوس، کیا کروں جو تُل گئے بہانے یہ اک دوسرے کا خون۔      ( ١٩٨٤ء قہر عشق، ٢٤٣ )
٣ - خون پانی ہونا
بے حد تکلیف پہنچنا، بہت مغموم و رنجیدہ ہونا۔ یہ ہنگامہ اور اس پر بے نشانی ہوا ہے عقل کل کا خون پانی      ( ١٩١١ء، کلیات اسمٰعیل، ٩ )
٤ - خون پسینہ ایک کرنا
سخت عرق ریزی یا محنت اور مشقت کرنا، جانفشانی سے کام کرنا۔"پیسہ بے شک قوم کا خرچ کیا مگر اپنا خون پسینہ بھی تو ایک کر دیا۔"      ( ١٩٨٣ء، تنقیدی اور تحقیقی جائزے، ١٣٤ )
٥ - خون جلنا
غم اور فکر سے خون سوکھنا، جی جلنا، کُڑھنا۔ گل ہو گئی مری شمع حیات اب کوئی دم میں روغن کی طرح خون جو جلتا ہی رہے گا      ( ١٩٢٥ء، شوق قدواءی، دیوان، ٢٠ )
٦ - خون کے آنسو رلانا
تکلیف پہنچانا، رنجیدہ کرنا۔"جو خون کے آنسو رلا دے یہ دیکھ کر کہ ہائے مسلمان نماز نہیں پڑھتے"      ( ١٩٢٣ء، احیاء ملت، ٣٠۔ )
٧ - خون کے آنسو رونا
خون کے آنسو بہانا۔"اس قسم کی محبتی یاد دہانیوں نے بیگم صاحبہ کو بیتاب کر دیا اور وہ خون کے آنسو رونے لگیں"      ( ١٨٩١ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، ٤٧٤۔ )
  • Blood;  killing
  • slaughter
  • murder