اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - مکان کے آگے کا سائبان جس میں عموماً باہر سے آنے والی گاڑی یا موٹر رکتی ہے۔
"باغ میں کوٹھی کے سامنے بر ساتی نہیں ہے۔"
( ١٩٢٦ء، حیات فریاد، ١٢٨ )
٢ - دیسی قسم کی گاڑی کا سائبان یا چھتری وغیرہ، ٹپ۔ (ماخوذ: نوراللغات، 612:1)
٣ - وہ لبادہ جو مینھ سے بچنے کے لیے پہنچتے ہیں، بارانی، بارانی کوٹ۔
"رنگین پوشاک پر برساتی کی سادگی۔"
( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، ہیرے کی کنی، ١٥ )
٤ - وہ بدگوشت جو گھوڑے یا اونٹ (وغیرہ) کے جسم پر برسات کے موسم میں اکثر زخم یا خراش کے بعد ابھر آتا ہے، آسپنہ۔
اور جو برساتی سے پڑی ہو چٹ بال خارش سے پا گئے ہوں کٹ
( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ٢٠٥ )
٥ - مکان میں سب سے اوپر کا کھلا ہوا، ہوا دار کمرہ (شبد ساگر، 3396:7)
٦ - چینی مور (شبد ساگر، 3396:7)
٧ - ایک قسم کا آنکھ کے نیچے کا زخم جو بیشتر برسات میں ہوتا ہے۔
"برساتی زیر چشم ورم . ہوتا ہے۔"
( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ١٠٦:٣ )
٨ - بارش کے پانی سے پاؤں میں پیدا ہونے والی ایک قسم کی پھنسیاں، کھاروا۔ (شبد ساگر، 3396:7)