عربی زبان کے اسم 'بربر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت اور 'ت' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے 'بربریت' بنا۔ اردو میں معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "خاک و خوان" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وحشی پن، بہمیت، ظلم و تشدد جو انسانیت کے خلاف ہو۔
"بربریت کے ہاتھ جب ہزاروں محفلیں ویران کریں گے تو تم انہیں یہ کہہ کر نہیں روک سکو گے کہ اس محفل کی طرف مت بڑھو یہاں میں نے مسکرانا اور ہنسنا سیکھا ہے۔"
( ١٩٢٩ء، خاک و خون، ٢٢٤ )