بہتر

( بِہْتَر )
{ بِہ (کسرہ ب مجہول) + تَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بہ' کے ساتھ فارسی لاحقۂ تقابلی 'تر' لگانے سے 'بہتر' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اچھا، کچھ سے اچھا، (کسی سے) مقابلے میں اچھا۔
"اگر بندے کا توسط منظور ہے تو بہتر اور جو کسی دوسرے کا ذریعہ مناسب معلوم ہو تب بھی بہتر۔"      ( ١٩٣٧ء، واقعات اظفری، ١٦٢ )
٢ - کسی بات یا حکم کے جواب میں رضامندی یا تعمیل پر آمادگی کے اظہار کے لیے) بہت خوب بہت اچھا۔
 ٹیڑھے سیدھے سے غرض رکھتے نہیں اے آتش جو کہے یار ہمیں سن کے یہ کہنا بہتر      ( ١٨٤٦ء، کلیات آتش، ٧٧ )
٣ - خیر، کیا مضائقہ ہے۔
 ہم بھی بھرے ہوئے ہیں کہ ہے چھیڑنے کی دیر بہتر ہمیں نکالیے اچھا اٹھائیے      ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٤٠ )
  • better
  • superior
  • more worthy