فاسق

( فاسِق )
{ فا + سِق }
( عربی )

تفصیلات


فسق  فاسِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
جمع   : فاسِقِین [فا + سِقِین]
جمع غیر ندائی   : فاسِقوں [فا + سِقوں (و مجہول)]
١ - حسن و فلاح کے راستے سے منحرف ہونے والا، گنہگار، بدکار۔
"زاہد اور فاسق دونوں کا رویّہ جس کو کائناتی وحدت سے الگ ایک اکائی سمجھنے کا رہا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ٢٣٧ )
  • to distend
  • to divaricate