فیلڈ

( فِیلْڈ )
{ فِیلْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Field  فِیلْڈ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "مکتوباتِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فِیلْڈْز [فِیلْڈْز]
١ - کھیت نیز میدان، (عموماً) کھیل کا میدان (کرکٹ، ہاکی وغیرہ کا)۔
"جب تک خالہ ڈھیلے پائچوں کی سنبھالتی آئیں وہ فیلڈ میں تھی۔"      ( ١٩١٨ء، انگوٹھی کا راز، ١٢ )
٢ - میدان جنگ، جنگاہ، میدان کا راز۔
 تامل رائے میں دیکھیں تو دیکھیں کام میں پُھرتی لڑائی فیلڈ میں دیکھیں کلب میں یونین دیکھیں      ( ١٨٨٩ء، کلیاتِ نظم حالی، ٦٩:٢ )
٣ - [ مجازا ]  شعبہ، حلقہ عمل۔
"پڑھائی کے علاوہ کسی دوسری فیلڈ میں کمائی کے امکانات روشن تھے۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٣٦ )