چاہت

( چاہَت )
{ چا + ہَت }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ اردو میں مصدر 'چاہنا' سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : چاہَتیں [چا + ہَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چاہَتوں [چا + ہَتوں (و مجہول)]
١ - چاہنے یا چاہے جانے کا عمل، خواہش، طلب، محبت، ذوق و شوق، لگاؤ۔
"گھر کو کیسی چاہت سے بنایا تھا۔"      ( ١٩٤٩ء، زیر لب، ٢٧ )