جور

( جَور )
{ جَور (و لین) }
( عربی )

تفصیلات


جور  جَور

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ظلم، ستم، تعدی، جفا۔
 اٹھ اور شکوے نہ کر جور آسمانی کے ستارا وار کھلا پھول شاد مانی کے      ( ١٩٤٦ء، طیور آوارہ، ١٢٩ )
٢ - [ تصوف ]  باز رکھنا، سالک کا سلوک سے عروج کی ظرف۔ (مصباح التعرف، 95)۔
  • wrong-doing
  • injustice
  • oppression
  • violence
  • tyranny