فلسفی

( فَلْسَفی )
{ فَل + سَفی }
( انگریزی )

تفصیلات


Philopsophy  فَلْسَفی

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'فلسفہ' کی 'ہ' ہذف کر کے اسکی جگہ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "الماسِ درخشاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
جمع غیر ندائی   : فَلْسَفِیوں [فل + سَفِیوں (و مجہول)]
١ - علم فلسفہ کا جاننے والا، فلاسفر۔
"سندھی میں یہ لفظ دانا، بینا، حکیم اور فلسفی کے لیے آتا ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، اردو سندھی کے لسانی روابط، ٣٠٥ )
٢ - فلسفہ سے متعلق و منسوب۔
"سو برس قبل کی انگریزی کتابوں میں فلاسفہ سے بعض اوقات فلسفی طبیعت اور فلاسفی سے فلسفہ طبیعی یا علم طبیعی مراد لی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے۔ ٤٦٥ )
  • a philosopher