میوہ

( میوَہ )
{ مے + وَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اص معنی و ساخت اور متد اول تلفظ کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے (فارسی تلفظ مِیوَہ ہے) تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو 'خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : میوے [مے + وے]
جمع   : میوے [مے + وے]
جمع غیر ندائی   : میوں [مے + ووں (و مجہول)]
١ - خشک یاتر گودے یا گری والے خول میں محفوظ درختوں پر لگنے والا پھل یا فعل پھل، ثمر جیسے انگور، پستہ، بادام وغیرہ
"جسوتی برآمدے کے سرے پر بیٹی میوہ کھارہی تھی"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ٢ )
٢ - خشک میوہ مثلاً اخروٹ، بادام، پستے، خوبانی وغیرہ
" پھر بسکٹوں کا ایک پیکٹ کھول کر بولے، بھوک لگ رہی ہے تو کھا لو، اور وہاں میرے ہینڈ بگ میں کچھ میوہ اورنمک پارے بھی ہیں"      ( ١٩٨٢ء، بیلے کی کلیاں، ٢٥٧ )
٣ - پھل، نتیجہ، انعام
"جس میں تم راضی ہو سو کریں تب وہ بولی کہ جو ایسی سیوا کرو گے تو میوہ پاؤ گے۔"      ( ١٨٠٢نثر بے نظیر،١١١ )
  • fruit