اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چھلکے سے منڈھی بیج اور گودے سے بھری وہ شے جو اپنی فعل کے زمانے میں اپنے درخت کی شاخوں یا بیل سے اُگتی اور عموماً بغیر پکائے کھائی جاتی ہے، ثمر، میوہ، بار۔
ہیں تیرے سبزہ زار بھی غیرت دہ ارم ہر رت کے پھول پھل یہاں ملتے ہیں بیش و کم
( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٤٧ )
٢ - کسی آلے میں لگا ہوا لوہے کا دھار والا حصہ۔
"جھری کا پھل ذرا موٹا ہونا چاہیے"
( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٩ )
٣ - ہل کا وہ حصہ جو زمین کھودتا ہے، پھالی، پھال۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ نوراللغات)
٤ - نتیجہ، حاصل، انعام۔
"یہ اس کے وسیع مطالعہ کا پھل تھا"
( ١٩٧٦ء، حافظ اور اقبال، ١٠ )
٥ - عوض، صلہ، (جزا یاسزا)۔
"یہ ہے پاگیزگی اخلاق کا پھل"
( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٢٣ )
٦ - فائدہ، لطف۔
صد شکر ہوئیں کو شیش احباب کی مشکور پھل دیکھنے نیت کے ہوں گر ان کی تو آو
( ١٩١٤ء، حالی، کلیات، نظم حالی، ٤٤:١ )
٧ - آل اولاد۔
"تین پھل تو اسی بکھت ہونے چاہیں جن میں ایک پتر دو پتری یوں تین اولاد ہیں تیرے"
( ١٩١٠ء، راحت زمانی، ٤٠ )
٨ - اثر، خاصیت، (کسی سیارے کے عمل کی)۔
پھل ستاروں کا منجم سے ظفر کیا پوچھوں سب وہ کرتے ہیں موافق مری تقدیر کے پھل
( ١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ٥٩:٢ )
٩ - [ حساب ] حاصل قسمت، خارج قسمت۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
١٠ - خواب کی تعبیر۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
١١ - جائے پھل، جائفل؛ ایک خوشبو دار جھر بیری جو کا کولی کے نام سے مشہور ہے ادویات میں مستعمل۔ (پلیٹس)