متفق

( مُتَّفِق )
{ مُت + تَفِق }
( عربی )

تفصیلات


وفق  اِتِّفاق  مُتَّفِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل سے مستعمل ملتا ہے اور تحریراً ١٦٦٣ء کو "عیدی (پنجاب میں اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - متحد، ایک ساتھ، یکجا، مِلا جُلا۔
"ہندوستان کی آبادی جن مختلف اور متصادم عناصر سے مرکب ہے ان سب کو متحد اور متفق کر کے ایک قوم بنایا جائے"      ( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٦٥ )
٢ - اتفاق کرنے والا، رضامند، ہم خیال، موافق۔
"اس بات پر سب متفق ہیں کہ ابتدائی انسان آج کے انسان سے قطعاً مختلف تھا"      ( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، فروری، ١٠ )
٣ - اتفاق کے ساتھ، ہم خیال ہو کر۔
 آرزو وہ بات تو ممکن نہیں متفق کر لے جسے دنیا پسند      ( ١٩٢٦ء، فغان آرزو، ٩١ )
  • consenting
  • agreeing;  corresponding
  • concurrent;  united;  uniform;  unanimous