عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٩ء کو "میراں جی خدا نما، نورنین" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اتحاد رکھنے والا، متفق، ملا ہوا، مخلوط، یکساں۔
"ہندوستانی سیاست میں دھڑے بندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قائداعظم نے آئینی مسائل کے حل کے لیے دونوں بڑی قوتوں کو متحد کرنے کا بیڑا اٹھایا"
( ١٩٩٤ء، اردونامہ، لاہور، اگست ١٥ )