مطابق

( مُطابِق )
{ مُطا + بِق }
( عربی )

تفصیلات


طبق  مُطابِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت، متعلق فعل اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مُطابِقات [مُطا + بِقات]
١ - مانند، مشابہہ، یکساں، موافق، برابر، ہم صورت، ہم رنگ۔
"صندوقچہ سے تصویر نکال کر مطابق کی سرمو عمرو کی صورت میں. فرق نہ پایا"      ( ١٨٨٢ء طلبم ہوشربا، ٨٤:١ )
٢ - بموجب، بہ لحاظ، بہ مناسب کی مناسبت سے۔
"مسلمان ایک عقیدہ اور ایک نظریہ کے مطابق زندگی گزارنے والی قوم ہے"      ( ١٩٩٥ء اردونامہ، لاہور، اپریل،١٣ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ کاپی جو تصحیح کرنے کے بعد چھاپی جائے، مقابلہ کردہ (مسودہ) (جامع اللغات، مہذب اللغات)