١ - وہ مسلسل ہم وزن اشعار کی نظم جس کی ہر بیت کا قافیہ جدا اور بیت کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں، کل مثنوی ایک ہی وزن میں ہوتی ہے اور اس کے اشعار کی تعداد مقرر نہیں، مثنوی بحر ہزج، رمل، سریع خفیف، متقارب، متدارک وغیرہ بحروں میں کہی جاتی ہے۔
"میر حسن کی مثنوی "سحرالبیانذ اردو کی سب سے اچھی اور مقبول ترین مثنوی تسلیم کی جاتی ہے۔"
( ١٩٩٣ء، نگار، کراچی، اگست، ٧ )