اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دیکھنا، (مجازاً) دید، نظارہ، درشن۔
"یوں کہیے کہ شاعر کا کام محض مشاہدہ ہی نہیں مجاہدہ بھی اس پر فرض ہے۔"
( ١٩٩٩ء، افکار، کراچی، فروری، ٢٢ )
٢ - کسی دریافت کے لیے بغور دیکھا، معائنہ، غور و خوض، تجربہ۔
"اعمال کا مشاہدہ اور اسباب و مسائل کی تعمیر سائنس ہے۔"
( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٩٤ )
٣ - عینی تجربہ، دلیل بصری، عینی ثبوت۔ (مہذب اللغات، فرہنگ آصفیہ)
٤ - [ تصوف ] صور تجلیات حق کو بغیر حجاب اشیا کے دیکھنا۔
"غیب سے علم پانے کا جو طریقہ ہے اسی کے ذیل میں وحی، تحدیث، تفہیم، ذوق، معرفت علم لدنی، مشاہدہ . جیسی چیزیں داخل ہیں۔"
( ١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٧ )