اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - (آلات کے ذریعے) ستاروں کے گردش دیکھنے کا عمل۔
"اقلیم انقرہ میں رصد کا کام ١٩٢٦ء کے بعد سے باقاعدہ شروع کیا گیا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٦٨:٣ )
٢ - وہ آلہ یا آلات جن سے اہل ہئیت ستاروں کی گردش (اور اس کے اثرات) معلوم کرتے ہیں نیز وہ مینار جس پر آلات نصب ہوں، جنتر منتر۔
"دوسری لاٹ جو پہاڑی پر پہر غیب کی قدیم رصد پر موجود ہے۔"
( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٣٨٠ )
٣ - چبوترا۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، مہذب اللغات)
٤ - بارگاہ۔ (فرہنگ آصفیہ، مہذب اللغات)