مشرق

( مَشْرِق )
{ مَش + رِق }
( عربی )

تفصیلات


شرق  شَرَق  مَشْرِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مَشْرِقَین [مَش + رِقَین (ی لین)]
١ - وہ سمت جدھر سے سورج نکلتا ہے، جائے شرق یعنی روشنی نکلنے کی جگہ، پورب، مغرب کی مقابل سمت۔
"وہی جو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے اور مغرب میں غروب کرتا ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، قرآن اور زندگی، ١١ )
٢ - دنیا کا مشرقی حصہ جس میں ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں، ایشیائی ممالک جو یورپ کے مشرق میں واقع ہیں۔
"خود مشرق کی دریافت کے لیے مغرب کو جاننا ضروری ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٢٣ )
  • شرق
  • پورََب
  • خاوَر