نذر

( نَذْر )
{ نَذَر }
( عربی )

تفصیلات


بطور اسم نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو اردو میں "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : نَذْریں [نَذ + ریں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : نَذْروں [نَذْ + روں (و مجہول)]
١ - تحفہ جو بڑے لوگوں یا بادشاہوں وغیرہ کی خدمت میں پیش کیا جائے نیز کوئی سرکاری جاگیر ملنے یا کوئی عہدہ سنبھالنے پر حکومت یا اس کے نمائندوں کو ادا کی جانے والی رقم۔
"نذر، چڑھاوا، خصوصاً وہ نذر جو رعایا اپنے بادشاہ (Oblata) کو دیتی ہے"      ( ١٩٨٧ء، کشاف، قانونی اصطلاحات، ١٠٧٢:٢ )
٢ - پیش کش، پیش کرنے کا عمل، دینے کا عمل۔
"مقالات کے اہم نکات، خلاصے کے طور پر نذرِ سامعین کئے"      ( ١٩٩٣ء، نگار، کراچی، جنوری، ٢٢۔ )
٣ - رشوت، گھونس۔
"سارے علاقے میں تہلکہ پڑ گیا لوگ اضافۂ لگان سے بچنے کے لیے انہیں نذریں پیش کرنے لگے"      ( ١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٨٠:١ )
٤ - انعام، بخشش، عطیہ، نذرانہ۔
"میں نے جو کچھ کہا اپنے ضمیر کے مطابق کہا اس لیے نذر قبول نہیں کر سکتا"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٢٣٨ )
٥ - قربان، وقف، نثار، نچھاور، بھینٹ۔
 ہے جوشِ وفا عمر کے پیمانے بھرے ہیں ہم صبح سے سر نذر کو ہاتھوں پر دھرے ہیں    ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٩٩:١ )
٦ - سپرد، حوالے۔
"زندگی کا کچھ حصہ تو حصول علم کی نذر ہو جاتا ہے اور کچھ حصولِ زر کی نذر"    ( ١٩٩٩ء، آئیڈیل منافق، ٨٤۔ )
٧ - کسی کے نام کی جانے والی شے، نامزد چیز۔
"اس زمانے میں قربانی (نذر) کی قبولیت کا یہ الہامی دستور تھا کہ نذر و قربانی کی چیز کسی بلند جگہ پر رکھ دی جاتی تھی اور آسمان سے آگ نمودار ہو کر اس کو جلا دیتی تھی"      ( ١٩٨٨ء، انبیائے قرآن، ٤۔ )
٨ - نیاز، فاتحہ، چراغی۔
"اور ہاں قیصر پہلی تنخواہ ملے تو بڑے پیر صاحب کی نیاز ضرور دلوائیو"      ( ١٩٩٠ء، تار عنکبوت، ٣٦۔ )
٩ - منت، عہد، قرار، پیمان، اپنے اوپر کوئی کام یا چیز واجب کر لینا۔
"یہ لوگ جس کام کی اللہ کے لیے (نذر) منت مان لیتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں"      ( ١٩٧٢ء، معارف القرآن، ٦٣٧:٨ )
١٠ - ڈراوا، تخویف، دھمکی، تنبیہہ (اسٹین گاس)
١١ - تحفے میں، نذر کے طور پر، سوغات کے طریقے پر۔
"خوشی خوشی اشرفی نذرے گیا"      ( ١٨٨٣ء، دربارِ اکبری، ٥٤٨ )
  • a vow;  an offering
  • anything offered or dedicated;  a gift or present (from an inferior to a superior);  a fee paid to the state or to its representative on succeeding to an office or to property;  an interview