اسم نکرہ ( واحد )
١ - شریعت کے موافق، جس کی شرع میں اجازت ہو، جائز روا، حلال
"حضرت عمرو بن معدیکرب شراب کو مباح کہا کرتے تھے"
( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اگست ١٦ )
٢ - ٹھیک، مناسب، درست، ناقابل اعتراض، رسم و رواج یا دستور کے مطابق۔
"وہ اپنے آپ کو ولی کہتے ہیں اور وظیفہ خواری کو اپنے لیے مباح تصور کرتے ہیں"۔
( ١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری ٥٤ )
٣ - پاک، شدھ، پوتر، فدبوح، ذبیحہ، ذبح کیا گیا۔(فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
٤ - معاف(خون وغیرہ کے لیے مستعمل)
"اگر ان معاہدین کی طرف سے وعدہ شکنی ہو تو ان پر حملہ کیا جائے گا نہ ان کے آدمیوں سے تعرض ہو گا البتہ ان کے احوال مباح ہوں گے"
( ١٩٦٠ء، سیاسی وثیقہ جات، ٥٦ )