اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - خمار، کیفِ شراب، بے ہوشی، مدہوشی، کندئ حواس نشہ، سکر، سرور جو شراب یا بھنگ وغیرہ نشیلی اشیاء سے پیدا ہو، سرشاری، مستی، متوالا پن۔
٢ - گھمنڈ، غرور، تمکنت، نخوت، تکبر، غرور۔
مکھڑا غضب کا رنگ ستم کا بلا کی آنکھ نشا ہے تم کو حسن کا رند کا شراب کا (قدر)
٣ - جوش، ولولہ، ترنگ، اچنگ۔