ماہیت

( ماہِیَّت )
{ ما + ہیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی امر یا شے کی حقیقت، اصلیت، اصل کیفیت۔
"میں اُن کی تنقیص نہیں کر رہا ہوں اس کی ماہیت بیان کر رہا ہوں۔"      ( ١٩٨٣ء، سلیم احمد، نئی، شاعری، نامقبول شاعری، ٨٣ )
٢ - خصوصیت، جوہر، مغز۔
"یہ صنعت ماہیت کے اعتبار سے جامد و ساقط ہونے کی بجائے انتہائی تخلیقی رجحانات کی حاصل ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، چھوٹی صنعتوں میں سرمایہ کاری، ١٤٨ )
٣ - حقیقتِ حال۔
"بیان و لہجے کا وہ کون سا جادو ہوتا ہے جو قاری کا دل جیتنے کے علاوہ شعر کی ماہیت پر روشنی ڈالتا ہے۔"      ( ١٩٩١ء، نگار، کراچی، جنوری، ١٠ )
  • substance
  • essence
  • quality;  state or form of being
  • nature