غذا

( غِذا )
{ غِذا }
( عربی )

تفصیلات


غذء  غِذا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨١٢ء کو "گل عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : غِذائیں [غِذا + ایں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : غِذاؤں [غِذا + اوں (و مجہول)]
١ - کھانے کی چیز جس میں بدن کی پرورش ہوتی ہے، کھانا، طعام۔
"وہ شخص کھانے کو اس طرح جٹتا جیسے صدیوں کا بھوکا ہے اور سارے شہر کی غذا چاٹ جائے گا۔"      ( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ٦٢ )
  • food
  • aliment
  • nutriment
  • diet
  • provision
  • victuals