اناج

( اَناج )
{ اَناج }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کا لفظ 'انادہ' سے 'اناج' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اَناجوں [اَنا + جوں (و مجہول)]
١ - غلہ: گیہوں، جو، چاول، چنا، جوار، باجرہ، مکئی وغیرہ؛ اناج کا پودا۔
"غیر ملکوں سے اناج کے جہاز پر جہاز آ رہے ہیں لیکن کسی طرح پوری نہیں پڑتی۔"      ( ١٩٦٣ء، مکتوبات عبدالحق، ٣٤٢ )
  • grain
  • corn;  food