فیملی

( فَیمِلی )
{ فَے (ی لین) + مِلی }
( انگریزی )

تفصیلات


family  فَیمِلی

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اپنے اصل معنوں کے ساتھ اردو میں عربی رسم کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨١ء کو "تہذیب اخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : فَیمِلِیز [فَے (ی لین) + مِلِیز]
١ - کنبہ، خاندان، گھرانہ، گھر کے لوگ۔
"مہذب لوگ فیملی کے باہر بھی ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٧٤ )
٢ - نوع، جنس، گروہ (عموماً اجناس، جانور وغیرہ کا)
"اس فیملی میں بانس، گنا، گھاس، گندم اور چاول سب شامل ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٠٢ )