فرزند

( فَرْزَنْد )
{ فَر + زَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فَرْزَنْدان [فَر + زَن + دان]
جمع غیر ندائی   : فَرْزَنْدوں [فَر + زَن + دوں (و مجہول)]
١ - بیٹا، پِسر۔
"وہ سرینگر کے مشہور و معروف نیڈوز ہوٹل کے مالک کے بڑے فرزند تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، آتشِ چنار، ١٩٤ )
٢ - [ مجازا ]  اولاد خواہ بیٹی ہو یا بیٹا۔
"ہمنے اس دختر کو اپنا فرزند کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی اولاد ذکور اور اناث سے نہیں ہے۔"      ( ١٨٩١ء، بوستانِ خیال، ٥٣٤:٨ )
  • off spring
  • child
  • a son
  • a daughter.