١ - آخری چار شنبہ کرنا
گھر کے برتن بھانڈے پھوڑنا، دند مچانا، گھر کی چیزیں اٹھا اٹھا کر پھینکنا۔"اس کو مار، اس کو پیٹ، گھر میں آخری چار شنبہ کر ڈالا۔"
( ١٩٧٣ء، بابائے اردو، لغت کبیر، ١٧٢:١ )
٢ - آخِری سلام کہنا | کرنا
کسی امر یا شخص کو خیرباد کہنے یا ترک کر دینے کا عمل۔"اب یہی قصد ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو اس پیشہ کو آخری سلام کروں۔"
( ١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣٥٨ )
٣ - آخِری گھڑیاں گننا
موت کا انتظار کرنا، نزع کا عالم ہونا۔"آمنہ مرحوم کی علالت کی تشخیص ہو چکی تھی . اس کی آخری گھڑیاں گنی جا رہی تھیں۔"
( ١٩٢٩ء، خطوط محمد علی، ٢٠٣ )
٤ - آخری ہچکی لینا
مر جانا۔"میں نے کہا یہ بوڑھا .، آخری ہچکی لے چکے اور نوخیر متوالے . کے سہرا بندھ چکے تو جانا۔"
( ١٩١٦ء، اتالیق خطوط نویسی، ٤٩ )