متقی

( مُتَّقی )
{ مُت + تَقی }
( عربی )

تفصیلات


مقی  تَقْویٰ  مُتَّقی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو دیوان حسن شوقی میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع   : مُتَّقِین [مُت + تَقِین]
١ - خدا سے ڈرنے والا، بہت پرہیزگار، گناہوں سے بچنے والا، تقویٰ اختیار کرنے والا، عابد، زاہد، دیندار۔
"مولانا ابوالحسن ایک معتبر عالم، متقی و پرہیزگار اور صاحب سلوک و عرفان بزرگ تھے۔"      ( ١٩٩٤ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، جون، ٢٧ )