عابد

( عابِد )
{ عا + بِد }
( عربی )

تفصیلات


عبد  عابِد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : عابِدَہ [عا + بِدَہ]
جمع استثنائی   : عابِدِین [عا + بِدِین]
جمع غیر ندائی   : عابِدوں [عا + بِدوں (و مجہول)]
١ - عبادت کرنے والا، عبادت گزار۔
"دوسروں کا دیا کھانے والا عابد و زاہد ہو ہی نہیں سکتا۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٦٦٠ )
٢ - حضرت امام حسینؓ کے بڑے فرزند کا لقب جنہیں زین العابدین بھی کہتے ہیں۔
 واسطہ عابد بیمار کا دیتا ہے امیر میرے آقا کو بھی شفا دے یارب      ( ١٨٧٢ء، محامدِ خاتم النبینۖ، ٤٦ )
  • An adorer
  • worshipper
  • votary
  • devotee